حفیظ شیخ کو کسی صورت سینیٹر نہیں بننے دیں گے، سا بق گورنر محمد زبیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ن لیگی رہنما اور مریم نواز کے ترجمان سا بق گورنر محمد زبیر نے 24 نیوز سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ حفیظ شیخ نے عمران خان کو 15 سال میں ملک ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطا بق محمد زبیر کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ چاہتے ہیں کہ قانون میں ترمیم ہو اور اس حکومت کو 15 سال مل جائیں،ایسے شخص کو کسی صورت سینٹ میں نہیں آنے دیں گے،حکومت اس آئی ایم ایف کے بندے کو ملک پر مسلط کرنا چاہتی ہے۔
مریم نواز کے ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت قانون میں ترمیم کی خواہش مند ہے جس سے عمران خان کو 15 سال مل سکیں۔
محمد زبیر نے بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو 15 سال مل گئے تو پھر فوج کہے گی الیکشن کی کیا ضرورت ہمیں ہی رہنے دیتے۔
محمد زبیر نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کو کسی صورت سینیٹر نہیں بننے دیں گے۔ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جائوں گا، خودکشی کر لوں گا۔ اب آئی ایم ایف بھی گئے اور آئی ایم ایف کا بندہ بھی لا کر بٹھا دیا، حفیظ شیخ کے علاوہ حکومت کے پاس وزیر خزانہ کیلئے کوئی دوسرا بندہ ہی نہیں۔ اسد عمر کو پہلے ہی وزیر خزانہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔