(24نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ شرعی لحاظ سے مسلمانوں کا پیسہ مندر پر نہیں لگ سکتا۔
تفصیلات کے مطا بق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ حکومت نے سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ زر کی بنیاد پر دیا ہے، پی ٹی آئی کے آدمی نے خود کہا کہ 35 کروڑ روپے میں سینیٹ ٹکٹ دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کو مزید ایک ہزار دن بھی مل جائیں تو بھی یہ کچھ نہیں کرسکتی، سوچنا ہوگا کورونا نے زیادہ نقصان پہنچایا یا اس حکومت نے؟
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جن کا احتساب کرنا چاہتی تھی، آج وہ ان کی حکومت میں ہیں۔
مسلمانوں کا پیسہ شرعی لحاظ سے مندر پر نہیں لگ سکتا، سراج الحق
Feb 27, 2021 | 21:20:PM