(24نیوز)خیبرپختونخوا میں بلامقابلہ سینیٹ الیکشن کرانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ کی 2 نشستیں دینے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں سے خیبرپختونخوا میں بھی سینیٹ الیکشن بلامقابلہ کرانے کیلئے رابطہ کئے گئے تھے، صوبائی وزرا اوراپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز میں ملاقاتیں بھی ہوئیں، حکومت ،اے این پی اور جے یو آئی کے درمیان اکثریتی فارمولے پر غورکیاگیا۔
تحریک انصاف نے اپوزیشن کو دو جنرل نشستیں دینے کی پیشکش کی تھی،صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کاکہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی بلامقابلہ الیکشن کرانے میں رکاوٹ ہیں۔
خیبرپختونخوا میں بلامقابلہ سینیٹ الیکشن کرانے کی کوشش ناکام
Feb 27, 2021 | 21:35:PM