(24نیوز)کیریبئن میں واقع ملک ہیٹی میں دو سو سے زائد قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ جیل دارالحکومت پورٹ او پرنس سے شمال مشرق میں واقع ہے
قیدیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 25 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں کئی قیدیوں سمیت جیل کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔
فرار ہونے والوں میں ملک کا انتہائی مطلوب ایک گینگ لیڈر بھی شامل تھا۔ اطلاعات ہیں کہ وہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔اکتوبر2016میں بھی 170قیدی جیل توڑ کر فرار ہو گئے تھے۔
ہیٹی میں 200 سے زائد قیدی جیل توڑ کر فرار ،جھڑپوں میں25ہلاک
Feb 27, 2021 | 22:15:PM