(24نیوز)عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں حکومت مخالف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطلاعات ہیں کہ سکیورٹی فورسز نے ہونے والے حکومت مخالف احتجاج پر قابو پانے کے لیے فائرنگ کی۔ ہسپتال کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایا کہ بیشتر افراد گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے۔
اِن پرتشدد مظاہروں کے دوران اب تک تقریبا 120مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے 57 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ مظاہرے حکومت کی خراب طرز حکمرانی کے خلاف ہو رہے ہیں۔
عراق میں حکومت مخالف مظاہرے، فورسز کی فائرنگ،چار ہلاک
Feb 27, 2021 | 22:20:PM