امریکی فوج میں نسل پرستی اور شدت پسندی پھیل گئی، وزارت دفاع 

Feb 27, 2021 | 22:30:PM

 (24نیوز)امریکی فوج میں نسل پرستی اور شدت پسندی پھیل گئی، وزارت دفاع کی رپورٹ میں چشم کشا حقائق سامنے آگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگریس کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں امریکی فوج کے اندر شدت پسندوں اور سفید فام نسل پرستوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نسل پرست فوجی اہلکار مقامی شدت پسند تنظیموں سے بھی منسلک ہیں اور کسی بھی وقت سنگین قدم اٹھا سکتے ہیں۔
 گزشتہ ماہ کیپیٹل بلڈنگ پر حملہ کرنے والوں میں بھی متعدد سابق فوجی اہلکار شامل تھے۔

مزیدخبریں