پی ایس ایل ،پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

Feb 27, 2021 | 22:37:PM
پی ایس ایل ،پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ایس ایل 2021ء کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
تفصیلات کے مطا بق 119 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا، پہلے ہی اوور میں زلمی کو نقصان اٹھانا پڑا جب صفر پر امام الحق حسن علی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
ایونٹ میں مسلسل ناکام رہنے والے کامران اکمل ایک مرتبہ پھر جلد آئوٹ ہو گئے، 3 رنز پر محمد وسیم نے انہیں پویلین بھیج دیا۔ تاہم اس دوران ٹام کڈمور اورشعیب ملک نے وکٹ کے چاروں اطراف زبردست شارٹس کھیلے۔ دونوں کے درمیان 65گیندوں پر 63 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ اس پارٹنر شپ کا اختتام فواد احمد نے کیا، ٹام کڈمور 46 رنز بنا کر سپنر کا شکار بن گئے۔حیدر علی کی 36 رنز پر اننگز کا خاتمہ حسن علی نے کیا۔
پشاور زلمی نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ شعیب ملک 29 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ حسن علی نے دو، محمد وسیم اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔