(24نیوز)برطانوی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا کو زہریلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا میری ذہنی صحت کو تباہ کر رہا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے ایک ٹی وی شو کے دوران کہا کہ میں نے برطانیہ سے منتقل ہوتے وقت وہی کیا جو ایک شوہر اور ایک والد کو کرنا چاہئے تھا۔شہزادہ ہیری نے کہا ان حالات میں ہمارے لئے ماحول بہت مشکل ہو گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی شاہی ذمہ داریوں سے نہیں بھاگا، میں نے شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے لیکن فلاحی کام ہمیشہ جاری رکھوں گا۔
خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے گزشتہ برس کے اوائل میں سلطنت برطانیہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا اور جوڑا کیلی فورنیا منتقل ہو گیا تھا۔
شہزادہ ہیری نے میڈیا سے تنگ آکر برطانیہ چھوڑا
Feb 27, 2021 | 22:37:PM