سوالات کا تیزی سے جوا ب دینے وا لے قا بل بھرو سہ ہوتے ہیں،تحقیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بر طانوی ماہرین کی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ کسی بھی سوال کا فوری جواب دیتے ہیں، اکثر اوقات انہیں سچا اور ان کی بات درست قرار دی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق یہ نتیجہ جیمس کک یونیورسٹی، برطانیہ کے ڈاکٹر ڑیانو اور ڈاکٹر ڈیمنگ وانگ نے برطانیہ، امریکا اور فرانس میں 7,565 رضاکاروں پر 14 مختلف نفسیاتی تجربات کے بعد اخذ کیا ۔
ایسے ہر تجربے میں پہلے ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں کسی شخص کو سوال کرتے اور دوسرے کو جواب دیتے دکھایا گیا تھا۔ جواب دینے والے نے تیزی سے اور ٹھہر ٹھہر کر، دونوں انداز میں سوال کا جواب دیا۔ ہر ویڈیو کے بعد رضاکاروں سے مختلف سوالات کیے گئے۔رضاکاروں کی بڑی اکثریت نے تیزی سے جواب دینے والوں کو قابلِ بھروسہ اور دیانتدار قرار دیا۔
اس تحقیق کا مطلب یہ ہے کہ اکثر لوگوں کو اس بات سے غرض نہیں ہوتی کہ جواب دینے والے کی بات صحیح ہے یا غلط، بلکہ جواب دیئے جانے کی رفتار کو بنیاد بناتے ہوئے رائے قائم کرتے ہیں۔