عدالت کا معروف میزبان کو بیوی سے دور رہنے کا حکم،مگر اس نے ایسا کا م کر دیا کہ جج حیرا ن

Feb 27, 2021 | 23:17:PM

(24نیوز)معروف امریکی ریڈیو میزبان الیکس جونز کی سابق اہلیہ نے بچوں کی حوالگی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے جہاں پیشی پر جج نے الیکس کو اپنی سابق اہلیہ کے گھر سے دور رہنے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطا بق عدا لت کی جا نب سے الیکس کو اپنی سابق اہلیہ کے گھر سے دور رہنے کا حکم دیا گیا تو اس نے فضا میں ہی سا بق بیوی کے گھر کا گھیراﺅکر لیا۔
الیکس جونز نے ایک ہیلی کاپٹر لیا اور اپنی سابق اہلیہ کیلی کے آسٹن میں واقع گھر کے چکر لگانے شروع کر دیئے۔ نچلی پرواز کرتے ہوئے الیکس نے صحن میں کھڑی کیلی کو ہاتھ سے اشارہ بھی کیا۔ زمین پر کھڑی کیلی نے ہیلی کاپٹر میں گھر کے چکر لگاتے الیکس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ 

مزیدخبریں