(24نیوز)پاکستان نے سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل سے متعلق امریکی رپورٹ پر بیان جاری کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ ہم نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے انٹیلی جنس رپورٹ دیکھی ہیں، رپورٹ پبلک ریلیز کی صورت میں جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں انٹیلی جنس پر مبنی ہیں، ترجمان زاہد حفیظ نے کہاکہ ہم نے دیکھا کہ سعودی حکومت نے جمال خاشقجی کے قتل کو سلطنت کے قوانین اور اقدار کے خلاف قرار دیا ہے،سعودی حکومت نے صحافی کے قتل میں ملوث کرداروں کو سزا دلوانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔
ترجمان نے کہاکہ ملوث کرداروں کی تحقیقات کرکے انہیں سزائیں دلوائیں، سعودی حکومت نے اس معاملہ میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے، پاکستان صحافی کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کاوشوں کو تسلیم کرتا ہے۔
زاہد حفیظ نے کہاکہ صحافی کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کاوشوں کو تسلیم کرتا ہے،پاکستان اس حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
جمال خاشقجی کیس میں سعودی حکومت نے انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے ، پاکستان
Feb 27, 2021 | 23:41:PM