کورونا سے مزید 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 847 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 20 افراد دم توڑ گئے، 847 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار ایک سو تہتر ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار آٹھ سو تین ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ آٹھ ہزار پانچ سو چار افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ ہزار اکتالیس ہزار پانچ سو اٹھائیس صحت یاب ہو چکے ۔
اعدادوشمار کے مطابق847نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میسج اور کال مزید آسان۔واٹس ایپ نےبڑی مشکل حل کر دی