افسوسناک خبر۔لاہور میں وکیل اہلخانہ سمیت قتل

Feb 27, 2022 | 11:19:AM

(24نیوز)لاہور کے علاقے چوہنگ میں تہرے قتل کی واردات، میاں ، بیوی اور بیٹی کوقتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد نےمیاں ، بیوی اور بیٹی کو چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا،ایڈووکیٹ امانت اس کی بیوی اور بیٹی کو گھر میں قتل کیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہو رہی ہے ،لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کےموقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے

مزیدخبریں