روس کا حملہ ، جرمنی بھی یوکرین کی مدد کیلئے میدان میں آگیا 

Feb 27, 2022 | 12:17:PM
یوکرین روس جنگ
کیپشن: یوکرین میں تباہی کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کے یوکرین پر حملے کے بعد جرمنی نے یوکرین کیلئے بڑی فوجی امداد کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جرمن حکومت 1,000 اینٹی ٹینک ہتھیار اور 500 اسٹنگر اینٹی ایئر کرافٹ ڈیفنس سسٹم یوکرین کو بھیجے گی۔جرمن چانسلرنے کہا کہ یوکرین پر روس کا حملہ ایک اہم موڑ ہے۔ اس جنگ کے بعد کے ہمارے پورے آرڈر کو خطرہ ہے۔ اس صورت حال میں ہمارا فرض ہے کہ ہم ولادیمیر پوتن کی حملہ آور فوج کے خلاف اپنے دفاع میں یوکرین کی ہر ممکن مدد کریں، جرمنی یوکرین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔جرمنی کے حکومتی ترجمان کے مطابق ہتھیاروں کو جلد سے جلدروس تک پہنچا دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جرمنی نے متنازعہ علاقوں میں جنگی سامان کی ترسیل پر پابندی لگا رکھی تھی مگر اب جرمنی نے یوٹرن لیتے ہوئے یوکرین کی امداد کا فیصلہ کیا ہے اور سے بھاری مقدار میںجنگی ساز وسامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دوسری جانب روس کے پڑوسی ملک چیچنیا نے روسی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین میں فوج تعینات کردی ہے۔چیچن جمہوریہ کے سربراہ کے مطابق چیچن فوجیوں کو ابھی تک کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے روسی افواج آسانی سے یوکرین کے بڑے شہروں پر قبضہ کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :یوکرین جنگ ،روس کو بڑا جھٹکا،3500 فوجی ہلاک ،150ٹینک،14طیارے تباہ