اداکارہ مہر بانو نے مشہور پروڈیوسر سے منگنی کرلی؛ ویڈیوز وائرل

Feb 27, 2022 | 12:40:PM
 مشہور ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ میں اداکاری کرنے والی مہر بانو نے منگنی کرلی
کیپشن: مہر بانو منگنی(انسٹاگرام فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مہربانو جو کہ اپنی اداکاری کے جوہر مشہور ڈرامہ ' میرے پاس تم ہو' میں دکھا چکی ہیں، اداکارہ نےمشہور پروڈیوسر کو اپنی زندگی کا ہمسفر چن لیا۔ منگنی کی متعدد ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مشہور ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ میں اپنی اداکاری سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ مہربانو نے مشہور پروڈیوسر شاہ رخ کاظم علی نے منگنی کرلی ہے۔

انسٹاگرام پر دونوں کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کے اہلخانہ کے علاوہ دوست احباب بھی اس پروقار تقریب میں شریک ہوئے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہر بانو نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جب کہ شاہ رخ کاظم علی نے پینٹ سوٹ پہنا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مہر بانو نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز 2011 میں ڈرامہ سیریل ”داغ“ سے کیا۔ 2019 میں مہر بانو نے ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ میں اداکارہ عائزہ خان کی دوست کا کردار ادا کر کے اپنا نام روشن کیا۔

مزیدپڑھیں:دانیہ شاہ کی طوبیٰ عامر کو بڑی پیشکش۔شوہر عامر لیاقت کو بھی خوشی سے نہال کر دیا