پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتی ہے:وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی،تنازعات کے حل کیلئے ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مذاکرات کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے جیسا کہ ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو دکھایا، جب اس نے ہم پر حملہ کرنے کا انتخاب کیا، ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں اور پاک فوج کسی بھی جارحیت کا عوام کی حمایت سے جواب دے گی۔
I have always believed in conflict resolution through dialogue & diplomacy. That should never be taken as a sign of weakness. As we showed India on 27Feb2019, when it chose to attack us, our armed forces backed by the nation will respond to mly aggression & prevail at all levels.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2022
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کیا گیا کہ 'آج آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 3 سال مکمل ہو گئے ہیں جب پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا۔
انہوں نے لکھا کہ بھارتی فائٹر ایئر کرافٹ کو مار گرانے میں پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کی کامیابیاں، پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگانا اور ایل او سی پر پاک فوج کا شاندار جواب وطن کے دفاع کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27 فروری کو پاک افواج نے بھارتی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا:ڈی جی آئی ایس پی آر