یوکرین کے شہری روسی ٹینکوں کے سامنے آہنی دیوار بن گئے ، ویڈیوز وائرل 

Feb 27, 2022 | 14:00:PM

(ویب ڈیسک)روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے یوکرینی فوج کیساتھ ساتھ یوکرین کی عوام کی طرف سے بھی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ،سوشل میڈیا پر ایسے کلپ وائرل ہورہے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرینی شہری روسی ٹینکوں کے سامنے آکر آہنی دیوار بن جاتے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر چند روز سے ایسے وڈیو کلپس گردش کررہے ہیں جس میں یوکرین کے شہری روسی فوجی قافلوں کا راستہ روکنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


گو کہ یوکرین کے شہریوں کے پاس کوئی اسلحہ موجود نہیں لیکن پھر بھی وہ روسی فوجی قافلوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں ان ویڈیو کلپس کو عالمی سطح خوب پذیرائی مل رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں ۔


یہ ویڈیو کلپس یوکرین کے مختلف شہروں کے ہیں،ایک وڈیو میں یوکرین کا ایک شہری روسی ٹینک پر چڑھتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے بعد میںوہ شہری اتر کر ٹینک کے آگے بیٹھ جاتا ہے ۔


واضح رہے کہ جمعرات کو روس نے یوکرین پرحملہ کردیا یوکرین کے کئی شہروں پر روس قبضہ کرچکا ہے ، یوکرینی حکام کے مطابق روس بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا روس کے چار ہزار کے قریب فوجی ہلاک جبکہ کئی ٹینکس بھی تباہ کردیئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:روس کا حملہ ، جرمنی بھی یوکرین کی مدد کیلئے میدان میں آگیا

مزیدخبریں