شارجہ، ابوظہبی، راس الخیمہ جانیوالے مسافروں کی بڑی پریشانی دور

Feb 27, 2022 | 14:38:PM
یو اے ای داخلے کے لیے کرونا ٹیسٹ کی شرط ختم
کیپشن: مسافروں کیلئے اچھی خبر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شارجہ، ابوظہبی،راس الخیمہ جانیوالےمسافروں کیلئےاچھی خبر،مسافروں کو 48 گھنٹے پہلے کورونا نیگٹیو رپورٹ سےاستثنا دے دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق مکمل ویکسی نیشن پریو اے ای داخلےکے لئے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی۔ویکسی نیشن نہ لگوانےپرمسافروں کو 48گھنٹے قبل نیگٹیو رپورٹ دکھاناہوگی۔ویکسین کے حامل مسافر بغیر ٹیسٹ یو اے ای جا سکیں گے۔مسافروں کو کورونا ویکسین رپورٹ کارڈ رکھنا لازمی ہو گا۔یو اے ای حکام نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
واضح رہے گزشتہ ماہ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ قومی ایئرلائن نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہفتہ وار 63 پروازیں آپریٹ کر نے کا عندیہ دیا ہے۔لاہورسےدبئی،شارجہ،ابوظہبی اور ان شہروں سے لاہور واپسی کے لئےہفتہ وار 10 پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی،فجیرہ اور ان شہروں سے واپس اسلام آباد کے لئے 14پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

پشاور سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی،العین،فجیرہ،راس الخیمہ اور ان شہروں سے پشاور کے لئے 17 پروازیں چلائیں جائیں گی، سیالکوٹ سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی اور ان شہروں سے سیالکوٹ کے لئے 4 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔