روس کا حملہ ،ایلون مسک بھی یوکرینی شہریوں کی مدد کیلئے میدان میں آگئے

Feb 27, 2022 | 14:53:PM
ایلون مسک ، کمپنی
کیپشن: ایلون مسک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے یوکرین میں انٹرنیٹ کا نظام درہم برہم ہوگیاجس کے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہونے پر امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے یوکرین میں انٹرنیٹ سروس فراہم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق روس کے حملے کے بعد یوکرین میں بجلی گیس اور انٹرنیٹ کا نظام شدید متاثر ہوا یوکرین کے شہریوں کو انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے ایلون مسک میدان میں آئے اور انہوں نے شہریوں کو انٹرنیٹ کی سہولت متعارف کرادی ۔ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے یوکرین میں انٹرنیٹ سروس فراہم کی اس حوالے سے ایلون مسک نے بتایا کہ یوکرین کو انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے اسٹارلنک سروس سے جوڑا گیا ہے۔اسٹارلنک سروس زمین کے مدار میں موجود200 سیٹیلائٹس سے چلتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین کے شہری روسی ٹینکوں کے سامنے آہنی دیوار بن گئے ، ویڈیوز وائرل