لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ، وزیرداخلہ کا اعلان

Feb 27, 2022 | 15:16:PM

(ویب ڈیسک)وزیرداخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک آچکا، یہ لوگ جو تماشا لگانا چاہتے ہیں وہ صرف نو دن کا رہ گیا۔ 
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر شخص کو احتجاج کا حق ہے، یہ لوگ دس دن میں اسلام آباد آرہے ہیں، آج چلے ہیں اور نو دن کا کھیل باقی رہ گیا ہے، میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے جس میں طے ہوا ہے کہ اس لانگ مارچ کا خیال کریں گے اور انہیں ہرگز نہیں روکا جائےگا۔شیخ رشید نے کہا کہ جیت عمران خان کی ہوگی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ طالبان کی مدد کی جائے اور انہیں بھرپور سپورٹ کیا جائے، پاکستان کو ان کی مدد کرنی چاہیے تاہم اس پر پالیسی بیان وزارت خارجہ دے گی، ہم طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں، کل بھی ہمارا ایک وفد افغانستان روانہ ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی مارچ حکومت کیخلاف اعلان جنگ۔کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آ گیا: بلاول بھٹو زرداری

مزیدخبریں