حملے کا چوتھا روز ،یوکرینی فوج ڈٹ گئی ،روس کو کیف میں شدید مزاحمت کا سامنا 

Feb 27, 2022 | 15:41:PM
روس کا یوکرین میں تنازعہ
کیپشن: روس کو کیف میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کے یوکرین پر حملے کو چار دن گزر گئے ،چوتھے روز روسی فوج کویوکرین کے دارالحکومت کیف میں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق روس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے یوکرین کے جنوبی شہر خیرسن اور جنوب مشرقی شہر برڈیانسک کا مکمل محاصرہ کر لیا۔روسی وزیر دفاع کے مطابق خیرسن اور برڈیانسک کو روسی فوج نے مکمل بلاک کر دیا ہے۔دوسری جانب روسی فوج ملک کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو گئی اورخارکیف میں شدید لڑائی جا رہی ہے،یوکرین نے بیلاروس میں مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی ،اس سے قبل روسی افواج نے خارکیف میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جبکہ دارالحکومت کیف کے ایک ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔دارالحکومت سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر تیل کے ایک ڈپو کوبھی تباہ کردیا گیا ۔

دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان غضب کی لڑائی جاری ہے ، روس یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پہنچ چکا ہے ،یوکرین بھی روس کے سامنے ڈٹا ہوا ہے ، یوکرین کے آرمڈ فورسز نے دعوی کیا ہے کہ ہم نے اپنے دفاع میں کارروائی کرتے ہوئے 3500 فوجی ہلاک ،150 ٹینک، 14طیارے تباہ کردیئے ہیں یوکرین نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ روس کے دوسو کے قریب فوجیوں کو قیدی بھی بنا لیا گیا ہے ۔قبل ازیں جمعہ کو یوکرین کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی مسلح افواج نے روسی افواج کو تقریباً 800 افراد کو ماردیا ہے ، 30 سے زائد ٹینک، سات طیارے اور چھ ہیلی کاپٹر تباہ کردیئے ہیں ،جبکہ روس کی وزارت دفاع نے 11 ایئر بیس سمیت 83 سے زیادہ یوکرائنی فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین جنگ ،روس کو بڑا جھٹکا،3500 فوجی ہلاک ،150ٹینک،14طیارے تباہ