لڑکے کی سالگرہ پر ڈالرز کی بارش کیوں؟ حیران کن خبر

Feb 27, 2022 | 16:30:PM

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کے استعمال کا جنون بچوں، بڑوں، پڑھے لکھے تقریباً سبھی افراد میں پایا جاتا ہے، اکثر والدین پریشان دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے بچے سوشل میڈیا کے بے جااستعمال سے دسروں سے پیچھے رہ جائیں گے۔سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا ایک ایسا واقعہ جس نے نوجوان کو مالا مال کردیا۔

ہم جس دور میں زندگی بسر کر رہے اس دور میں سوشل میڈیا کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔دنیا دیکھتے ہی دیکھتے ’’ڈیجیٹل وَرلڈ‘‘ میں تبدیل ہو چُکی ہے۔سوشل میڈیا کا بنیادی مقصد ہی مختصر وقت میں زیادہ سے زیادہ افراد تک خیالات اور نظریات کی رسائی تھی، جس سے لوگوں کی اکثریت نے بھر پور استفادہ بھی کیا۔

سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی استعمال کے نتائج بھی براہ راست طلبہ کی پڑھائی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔والدین کو یہ شکایت کرتے سنا گیا ہے کہ ان بچے پڑھائی میں کم اور سوشل میڈیا میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ایک ایسا ہی واقعہ امریکامیں پیش آیا جہاں والدہ نے بیٹے سے وعدہ کیا کہ اگر سوشل میڈیا سے دور رہے گا تو اس حیران کن انعام دیا جائے گا۔

چھ سال پہلے امریکا کی ریاست مینیسوٹا کی رہائشی خاتون نے اپنے بیٹے سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ سوشل میڈیا سے دور رہے تو اس کی 18ویں سالگرہ پر اسے اچھا انعام دیا جائے گا۔ماں سے کیا ہوا عہد بیٹے نے پورا کیا اور 18 سالگرہ پر ماں نے اس کو 1800 ہزار ڈالرز کا انعام دیا۔

لورنا نے اپنے فیس بک پروفائل پر سیورٹ کی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ اس کا بیٹا اب متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس رکھ سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:سوشل میڈیا صارفین کیلئے بڑی خبر آ گئی

 
 

مزیدخبریں