یوکرین وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی رابطہ؛ اہم بیان سامنے آگیا

Feb 27, 2022 | 17:41:PM
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون رابطہ ہوا
کیپشن: وزیر خارجہ یوکرین رابطہ شاہ محمو قریشی ( فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خارجہ یوکرین کا کہناہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون رابطہ ہوا، پاکستان یوکرین میں امن کی بحالی کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

وزیر خارجہ یوکرین ڈمیٹرو کیولیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون رابطہ ہوا جس میں پاکستانی طلباء کی حفاظت پر تبادلہ خیال کیا۔

 ڈمیٹرو کیولیہ کا کہناتھا کہ طلبہ کی سلامتی کی ضمانت دینے کا بہترین طریقہ روس کو جنگ سے روکنا ہے۔پاکستان پیوٹن کو یوکرین کے خلاف اپنی جنگ روکنے پر مجبور کرے۔

مزیدپڑھیں:یوکرین نے روس کی ایک اور پیشکش ٹھکرا دی

واضح رہے کہ  یوکرین نے روس کے ساتھ بیلاروس میں مذاکرات سے انکارکردیا۔یوکرینی صدر ولادی میر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں اور جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن بیلاروس میں مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

یوکرین پر حملے کے لئےبیلاروسی سرزمین استعمال ہوئی۔مذاکرات وہاں ہوں گئے جہاں سے یوکرین پر میزائل نہ برس رہےہوں۔مخلصانہ مذاکرات اور جنگ ختم کرنےکا یہ واحد طریقہ ہے۔روس کو وارسا، بوڈاپیسٹ،براٹیسلاوا، استنبول یا باکومیں مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔