عوامی مارچ ۔ روانگی پرآصفہ بھٹو نے بلاول کو امام ضامن باندھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی مارچ میں شرکت کے لئے روانگی پرشہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امام ضامن باندھا جس کے بعد وہ روانہ ہوئے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مزار قائد پہنچنے پر بلاول بھٹو کی آمد پر صوبائی وزیر سعید غنی نے پرجوش نعرے لگوا کر ان کا استقبال کیا۔عوامی لانگ مارچ میں شرکت کے لئے مزار قائد پہنچنے والے پیپلزپارٹی کے ورکرز نے بلاول بھٹو زرداری کا فلک شگاف نعروں سے بھرپور استقبال کیا ۔عوامی لانگ مارچ سے قبل پیپلزپارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر ان کا فقید المثال استقبال کیا۔وزیراعظم بلاول بھٹو کے نعرے لگائے۔لانگ مارچ میں چھوٹی وبڑی سیکڑوں گاڑیوں کاروں منی وین ہائی ایس کوچز منی بسز کنٹینرز میں سوار ہزاروں افراد گاڑیوں سے باہر نکل کر قائد کا استقبال کیا۔لانگ مارچ کے شرکاءکا مزار قائد پر وکٹری کا نشان بنا کر بلاول بھٹو سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
پیپلزپارٹی ورکرز کے فلک شفاف نعروں خیر مقدمی نغموں اور ترانوں نے جیالوں کا لہو گرما دیا .عوامی لانگ مارچ کے شرکا اسلام آباد جانے اور بلاول بھٹو کی ہدایت پر ہر قربانی دینے کے لئے پرعزم ہیں ۔وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری کے فلک شگاف نعروں سے مزارقائد اطراف کا علاقہ گونج اٹھا۔سیلیکٹڈ حکومت پر جمہوری وار کے لئے پیپلزپارٹی کا عوامی لانگ مارچ مزار قائد سے بلاول بھٹو کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوا ۔پیپلزپارٹی پیرا میڈیکل اسٹاف کے تحت طبی سہولیات پر مشتمل موبائل اسپتال بھی لانگ مارچ کا حصہ ہے۔کارکن کے آرام طبی سہولیات موبائل چارجنگ دیگر سہولتوں پر مبنی کنٹینر اور موبائل وین لانگ مارچ میں شریک ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔ عوامی مارچ حکومت کیخلاف اعلان جنگ۔کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آ گیا: بلاول بھٹو زرداری