(24 نیوز)نیٹو ممالک کی پابندیوں اور جارحانہ بیانات پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مسلح افواج کو بڑا حکم دیدیا۔
روس یوکرین جنگ کے باعث دنیا پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلانے لگے ، روسی صدر نے مسلح افواج کو حکم دیا ہے کہ جوہری افواج اورڈیٹرنٹ فورسز کو الرٹ کیا جائے ، پیوٹن کا کہناتھا کہ نیٹو ممالک کی حالیہ پابندیاںاور جارحانہ بیانات اقدام کا باعث بنے ،پیوٹن نے جوہری افواج کو نیٹو کی دھمکیوں کے جواب میں تیار رہنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کی جنگی کارروائیوں پر یوکرین نے بڑا قدم اٹھا لیا