ملتان کی سلطانی ختم۔قلندرز کی دھمال۔ پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)7 کے فائنل میں ناقابل شکست ملتان سلطانزکو شکست دیکر لاہور قلندرز نے تاریخ رقم کردی اور پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
لاہور قلندرز کے 181 رنزکے تعاقب میں ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا، دونوں نے ابتدا میں محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم چوتھے اوورز کی آخری گیند پر محمد رضوان 12 گیندوں پر 14 رنز بنا کر چلتے بنے، شان مسعود 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حفیظ نے عامر عظمت کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ بیٹر 6 رنز بنا سکے۔ آصف آفریدی ایک سکور بنا بولڈ ہوئے۔ زمان خان کے حصے میں وکٹ آئی۔
رئیلی روسو 15 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر عبد اللہ شفیق کو کیچ دے کر چلتے بنے۔ ٹم ڈیوڈ 27 رنز بنا کر رنزبنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بن گئے، ڈیوڈ ویلی بھی لاہور قلندرز کے کپتان کو وکٹ دے بیٹھے۔ آل راو¿نڈر صفر بولڈ ہوئے۔ اس وقت ملتان سلطانز نے 17 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا لیے ہیں، خوشدل شاہ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عبد اللہ شفیق نے کیا جبکہ ملتان سلطانز کی طرف سے پہلا اوور آصف آفریدی نے کیا۔ قلندرز کا آغاز اچھا نہ تھا ، پہلے تین بیٹرز محض 25 سکور پر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان، عبد اللہ شفیق اور ذیشان اشرف نے بالترتیب 3، 14 اور 7 سکور بنائے۔لاہور قلندرز کو چوتھا نقصان کامران غلام کی صورت میں اٹھانا پڑا جب بیٹر 20 گیندوں پر 15 رنز بنا کر چلتے بنے۔ باو¿نڈری پر شان مسعود کی مدد سے ٹم ڈیوڈ نے کیچ تھاما۔ 46 گیندوں پر 69 ورنز کی دلکش اننگز کھیل کر محمد حفیظ آو¿ٹ ہوئے، شاہنواز دھانی نے وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 180 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویزے 28 اور ہیری بروک 41 سکور بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ آصف آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ، دنیا پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلانے لگے، روسی صدر کا مسلح افواج کو بڑا حکم