روہت شرما نے حفیظ اور ملک سے ریکارڈ چھین لیا

Feb 27, 2022 | 21:51:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما نے پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
روہت شرما نے یہ سنگ میل سری لنکا کے خلاف کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں عبور کیا جو ان کے کیریئر کا 125 واں میچ ہے۔اس سے قبل سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کا ریکارڈ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کے پاس تھا جنہوں نے 124 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد حفیظ 119 ٹی ٹوئنٹی میچوں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی بڑے ایونٹس کا حصہ بھی بنے۔کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں کا تعلق بھارت سے ہی ہے۔ سچن ٹنڈولکر 200 ٹیسٹ میچ اور 463 ون ڈے کھیلنے والے واحد پلیئر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل ہی قومی ٹیم کو بڑا دھچکالگ گیا، اہم کھلاڑی باہر

مزیدخبریں