یوکرین پر حملہ۔۔روس سے ویٹو پاور چھن جانے کا خدشہ

Feb 27, 2022 | 21:58:PM
یوکرین۔ روس ۔ ویٹو پاور ۔خدشہ ۔ زیلنسکی ۔انتونیو گوٹیرس
کیپشن: یوکرین کےصدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹرن جنرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یوکرین پر حملہ کرنے سے روس سے ویٹو پاور کے چھن جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اس سلسلے میں یوکرین کے صدرولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیلی فون پر اقوام متحدہ کے صدر انتونیو گوٹیرس سے بات چیت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ جارح ریاست(روس)کو سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے حق سے محروم کیا جائے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے ٹویٹر پر بتایا کہ روس جو کچھ کہہ رہا ہے اور کر رہا ہے وہ یوکرین کے عوام کے خلاف اجتماعی نسل کشی ہے۔یوکرین کے صدر نے گوٹیرس سے درخواست کی کہ روسی فوجیوں کی لاشوں کو حوالے کرنے میں مدد کی جائے۔ادھر گوٹیرس نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے یوکرین کے صدر کو ٹیلی فون پر آگاہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ یوکرین کے عوام کے لیے انسانی امداد بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ گوٹیرس کے مطابق بین الاقوامی قانون کا احترام اور شہریوں کا تحفظ دو بنیادی امور ہیں۔زیلنسکی نے بتایا کہ ہم نے مزید امداد اور ہمارے ملک کے لیے زیادہ سپورٹ پر اتفاق کیا ہے۔یوکرین کے صدر نے زور دیا کہ ہمارا مرکزی ہدف اس قتل و غارت کو روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔روس یوکرین جنگ، دنیا پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلانے لگے، روسی صدر کا مسلح افواج کو بڑا حکم