(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان حادثے سے بال بال بچ گئیں۔
تفصیلات چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کیلئے خصوصی ٹرک میں سوار شیری رحمان ٹرک پر کھڑی تھیں کہ برج لگتے لگتے بچا۔ شیری رحمان اور برج میں چند انچ کا فاصلہ تھا۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیری رحمن ٹرک پر کھڑی رہتی ہیں اچانک سے برج آجاتا ہے، کنٹینر پر موجود افراد نے شیری رحمان کو آوازیں دے کر پل کے بارے میں آگاہ کیا تاہم کنٹینر پر موجود شخص نے کھڑے ہو کر پیپلزپارٹی سینیٹر کو نیچے بیٹھ جانے کا کہاجس پر شیری رحمان فوری نیچے بیٹھ گئی اور پل اوپر سے گزر گیا۔
اس سے قبل کراچی میں عوامی مارچ کے آغاز پر مزار قائد کے باہر کارکنوں سے خطاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ نے عوام کے ووٹ اور پیٹ پر ڈاکا مارا، کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آگیا، ہمارا عوامی مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ ہمارا یہ سفر قائد اعظم کے شہر کراچی سے شروع ہو رہا ہے۔ کراچی منی پاکستان ہے جہاں ہر صوبے اور ہر زبان کے بولنے والے بستے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ”کیا اجازت ہے؟“ شاہنواز دھانی وکٹ لینے کے بعدامپائر کے پاس کیوں گئے ؟