مصری خاتون نے 87 سال کی عمر میں سکول پڑھنا شروع کردیا

Feb 27, 2023 | 10:18:AM
مصری خاتون نے 87 سال کی عمر میں سکول پڑھنا شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کچھ کرنے کی ہوجستجو تو نہیں مشکل کچھ بھی، ایسا ہی ممکن کر دکھایا مصرکی 87 سالہ باہمت خاتون نے۔ 

ایک ایسی باہمت خاتون جس نے اپنے ارادوں سے ثابت کیا کہ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں۔ ایک مصری خاتون نے ضعیف عمر ہونے کے باوجود سکول میں داخلہ لے لیا اور تعلیم حاصل کرنا شروع کردی۔ 

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-02-27/news-1677477919-1844.jpg

13بچوں کی دادی زبیدہ عبدالال کا کہنا ہے کہ وہ پڑھنا چاہتی تھی لیکن ان کے والد کی قدامت پسندی اورصنفی امتیاز تعلیم کی راہ میں رکاوٹ بن گئی تھی اورانہیں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں ملی تھی۔

مزید پڑھیں:برلن فلم فیسٹیول سپین کی 8 سالہ اداکارہ نے ایوارڈ جیت لیا

باحوصلہ خاتون نے کہا کہ سکول آنا اورکلاس روم میں بیٹھنا ان کی خواہش تھی،اساتذہ نے انہیں گھربھی تعلیم دینے کی آفر کی تھی لیکن وہ سیکھنا چاہتی ہیں اب موقع ملاتووہ تعلیم حاصل کرنے کلاس روم آگئی ہیں۔

عبد الال نہ صرف اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہے بلکہ نوجوانوں کیلئے بھی ایک مثال بن  چکی ہیں۔