27 فروری کو بھارت کو دوٹوک پیغام بھجوانےمیں کامیاب رہے: عمران خان

Feb 27, 2023 | 10:24:AM

(24 نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ 27 فروری کو بھارت کو دوٹوک پیغام بھجوانےمیں کامیاب رہے۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 27 فروری 2019 کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملے کے جواب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے فوجی اہداف کونشانہ بنانے کے احکامات دیئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے پاکستان کی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا، جس کا پائلٹ گرفتار ہوا، ہم ایک محدود جوابی حملے کے ذریعے بھارت کو دوٹوک پیغام بھجوانے میں کامیاب رہے۔

مزیدخبریں