خاتون غوطہ خور بال بال بچ گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Feb 27, 2023 | 10:53:AM
خاتون سکوبا غوطہ خورکی مہم جوئی میں پانی کے کھیلوں کے لیے درکار گیئر پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سکوبا ڈائیونگ سب سے حیرت انگیز  کھیلوں میں سے ایک ہے۔خاتون سکوبا غوطہ خورکی مہم جوئی اس وقت مہنگی پڑی جب وہ پانی میں اترنے ہی والی تھی ۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سکوبا غوطہ خورپانی کے کھیلوں کے لیے درکار گیئر پہنے ہوئے ہے،ہر عمر  کا فرد پانی میں تیراکی سےلطف اندوز ہونا چاہتا ہے لیکن یہ پانی کے اندر ایڈونچر کا کھیل بعض اوقات خطرناک ہو سکتا ہے۔ اگرچہ مناسب گیئرز پانی کے اندر زندہ رہنے میں مدد دے سکتے ہیں لیکن خطرناک آبی جانوروں کے خطرے کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے، ایک خاتون سکوبا غوطہ خورکی مہم جوئی میں درکار گیئر پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔ لڑکی جوں ہی  کشتی سے نیچے اترتی ہے۔وہ پانی کی سطح پر پہنچتی ہے اور پانی میں چھلانگ لگانے کے لیے نیچے جھکتی ہے لیکن اچانک وہ رک جاتی ہے اور جلدی سے پیچھے ہٹ جاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک وہیل تیرتے ہوئے پانی کی سطح پر آجاتی ہے اور کھانے کئلیے اپنا منہ کھولتی ہے لیکن تب تک لڑکی دوبارہ کشتی پر چڑھ چکی ہوتی ہے۔ یہ واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا۔

اس ساری صورتحال کو غوطہ خور کے پیچھے کھڑے ایک شخص نے کیمرے میں قید کر لیا تھا۔ ڈیلی ویڈیوز کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو نے کئی نیٹیزنز کو بھی خوفزدہ کر دیا ہے۔ ویڈیو کے تبصروں سے صارفین کا خوف بالکل واضح ہے۔