روپے کی قدر میں اضافہ ، ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی

Feb 27, 2023 | 11:09:AM
روپے کی قدر میں اضافہ ، ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹر بینک میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا جبکہ ڈالر کی قیمت 49 پیسے کم ہو گئی۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مزید 49 پیسے سستا ہو گیاہے۔ انٹربینک میں ڈالر  کی قیمت 49 پیسےکمی کے بعد 299.99 روپے سے 259.50 روپے ہو گئی ہے۔ 

مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمتیں گر گئیں

 ماہرین کے مطابق ملکی برآمدات کی مد میں ڈالر مصول ہونے کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان پایا جا  رہا ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں مزید تنزلی کا رجحان رہے گا۔

واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔