(ملک جاوید انور) شادیوں میں ڈھول بجانے اور ڈانس کرنیوالا چنیوٹ کا 9 رکنی گروپ کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا۔
صادق آباد پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے فون پر شادی کی تقریب میں ڈانس کیلئے گروپ کی خدمات حاصک کیں جس پر گروپ فیصل آباد سے پرفارم کرکے رحیم یار خان پہنچا اور وہاں پہنچنے کے ایک گھنٹہ بعد گروپ میں موجود افراد کے موبائل فونز بند ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، سی ٹی ڈی نے فرقہ وارانہ فسادات اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کرلیا
مغوی افراد میں ایک کم عمر لڑکا بھی شامل ہے جن کی رہائی کیلئے ڈاکوؤں کی جانب سے 1 کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا گیا ہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق صادق آباد سرکل پولیس کو ورثاء کی جانب سے تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔