حیدرآباد: پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
حیدر آباد پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ اسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چنیوٹ کا ڈانس گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا، ایک کروڑ تاوان طلب
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔