(24 نیوز) وزیر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں افغان پالیسی پر ڈاکٹرز اور ادویات تبدیل کرنا ہوں گی، خیبر پختونخوا کے لوگوں کا دہشت گردی کے خلاف کردار مثالی ہے۔
وزیر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی PPP کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کو ہمیشہ بہت کچھ دیا ہے اور آج ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ افغان پالیسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ہمیں افغان پالیسی پر ڈاکٹر اور ادویات تبدیل کرنا ہوں گی۔ ہمیں گزشتہ تجربات سے سیکھ کر اپنی پالیسیوں کو مرتب کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: 27 فروری کو بھارت کو دوٹوک پیغام بھجوانےمیں کامیاب رہے: عمران خان
خیبرپختونخوا کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بھائیوں کا دہشتگردی میں وہاں جو کردار ادا کیا وہ مثالی ہے۔ سوات وہ علاقہ ہے جہاں سے لوگوں نے نقل مکانی کی۔ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کو 9 سالوں سے تباہ و برباد کردیا ہے۔ پی ٹی آئی PTI نے خیبرپختونخوا کا امن و سکون تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔9 سال کے بعد آج خیبرپختونخوا میں ملازمین کی تنخواہیں دینے کے پیسے تک نہیں ہیں۔
لاہور کی موجودہ صورت حال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ڈرامہ ہوا جہاں عدالت اور جج ایک شخص کا انتظار کرتے رہے۔ سابق وزیر اعظم کے ساتھ لاہور میں جو سلوک ہوا وہ دو پاکستان کا تصور لگتا ہے۔جو شخص بڑکیں مارتا تھا آج زمان پارک میں چھپا بیٹھا ہے۔