پی ایس ایل 8: قلندرز نے نئی تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز نے اپنے ہوم گراؤنڈ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیلا اور نئی تارخ رقم کر ڈالی۔
پاکستان سپر لیگ 8 کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان اور عبد اللہ شفیق کی دھواں دھار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کیلئے 242 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔
پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کرتے پوئے لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔
Our Highest @thePSLt20 Total 241/3 ???? pic.twitter.com/ZHDtfXMB9d
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 26, 2023
یہی نہیں لاہور قلندرز کا یہ اسکور پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا مجموعہ ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 247 رنز 2021ء میں پشاور زلمی کے خلاف بنایا تھا۔
اس کے علاوہ پی ایس ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور 245 رنز 2022ء میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بنایا تھا۔