فواد چوہدری نے اٹلی واقعہ کو بھی ’اشرافیہ‘ سے جوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے اٹلی واقعہ کو بھی ’اشرافیہ‘ سے جوڑ دیا ،کہتے ہیں کہ اشرافیہ کروڑوں مسلمانوں کے خواب پاکستان کو ناکام ملک بنانے پر تلی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اٹلی کے ساحل پر پہنچنے کی امید لئے ہوئے درجنوں پاکستانی کشتی الٹنے سے ڈوب گئے، یہ پاکستانی اچھے مستقبل کیلئے پاکستان چھوڑ کر اٹلی جا رہے تھے.
اٹلی کے ساحل پر پہنچنے کی امید لئے ہوئے درجنوں پاکستانی کشتی الٹنے سے ڈوب گئے، یہ پاکستانی اچھے مستقبل کیلئے پاکستان چھوڑ کر اٹلی جا رہے تھے، پاکستان بیورو آف امیگریشن کے مطابق 2022 میں 832,339 پاکستانیوں نے بیرون ملک چلے گئے اور ملازمت کیلیے رجسٹر ہوئے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 27, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بیورو آف امیگریشن کے مطابق 2022 میں 8 لاکھ 32 ہزار 339 پاکستانیوں نے بیرون ملک چلے گئے اور ملازمت کیلیے رجسٹر ہوئے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان چھوڑ کر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد ماضی کے مقابلہ میں 300 فیصد زیادہ ہے، آزادی کے پچھتر سال بعد ہماری اشرافیہ کروڑوں مسلمانوں کے خواب پاکستان کو ناکام ملک بنانے پر تلی ہے ، جدوجہد واحد حل ہے۔