(ویب ڈیسک) بھارت میں رسومات کے دوران دلہن انتقال کرگئی جس کے بعد دلہا سے اس کی بہن کی شادی کرا دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے علاقے سبھاش نگر میں دلہن کو شادی کی رسومات کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئی۔ دلہن اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگئی۔
دلہن کے گھر والوں نے بارات کو بغیر دلہن واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا اور مرنے والی دلہن کی جگہ اس کی چھوٹی بہن کی شادی دلہا سے کروا دی گئی۔ تقریب کے دوران لاش کو سرد خانے میں رکھا گیا تھا، جس کی بعد میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔