27 فروری 2019 : سرپرائز ڈے

Feb 27, 2023 | 12:37:PM

(24 نیوز) 27 فروری 2019 کو قوم سرپرائز ڈے کے نام سے یاد رکھتی ہے۔ اس دن قوم کا سر فخر سے بلند ہو ا تھا۔ 

27 فروری 2019 کو پاکستانی عوام سرپرائز ڈے کے نام سے یاد رکھتے ہیں۔ اس دن پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کی برتری کے دعوے کو خاک میں ملا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔ اس دن مشہور  آپریشن سو ئفٹ ریٹارٹ(Swift Retort) انجام پایا تھا جسے آج 4 سال مکمل ہو چکے  ہیں۔

27 فروری2019 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے برتری کے تمام دعوؤں کو خاک میں ملا تے ہوئے  بھارتی فضائیہ کے MiG-21 اور  Su-30 طیارے مار گرائے گئے تھے۔ پاک فوج نے آزاد کشمیر میں پیرا شوٹ سے اترنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔ اس دن  پاک فضائیہ نےدشمن کا غرور خاک میں ملایا اور مستقبل میں بھی پاک فضائیہ ملکی دفاع کو  یقینی بنانے کے عزم کو مزید پختہ کیا۔ 

یہ کامیابی پاک  فضائیہ کی سالہاسال کی محنتوں کا ثمر تھا اور مستقبل میں بھی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی طرف اشارہ  بھی تھا۔یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پاک فضائیہ کے پائیلٹ سکارڈن لیڈر حسن صدیقی پاکستان کے ہیرو ہیں اور قوم ان کی اس بہادری کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔  بھارت کو اپنی ناکامی چھپانے کیلئے  پائلٹ ابھی نندن کو ویر چکرا ایوارڈ دینا پڑا تھا۔ 

مزید پڑھیں: 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے پاکستانی پر امن قوم ہے: آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ نریندر مودی اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے پاکستان مخالف حرکات کرتا رہتا ہے۔سیاسی مقاصد  اور ووٹ لینے کی خاطر  بھارت کے اندر پلوامہ جیسے حملے کیے جاتے ہیں تاکہ الزام پاکستان پر ڈالا جا سکے۔سال 2021 میں بھارتی اینکر ارناب گوسوامی کے وٹس ایپ میسج لیک ہوئے جن سے انکشاف ہوا کہ اسے پلوامہ حملے کا پہلے سے ہی معلوم تھا۔

خیال رہے کہ بھارتی حکومت نہ صرف پلوامہ حملے میں ملوث تھی بلکہ اسے اس حملے کی مبینہ جوابی کاروائی میں بھی منہ کی کھانی پڑی تھی۔ پاک فوج کے جرت مندانہ عزم کو آج پوری قوم خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔ 

مزیدخبریں