تھرپارکر: پراسرار بیماری اور گرمی، 20 سے زائد مور ہلاک

Feb 27, 2023 | 14:09:PM

This browser does not support the video element.

(سدھیر راٹھوڑ) صحرائے تھر کے خوبصورت پرندے پُراسرار بیماری سے مرنے لگے جس وجہ سے موروں کی نسل کو خطرات لاحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو کے گاؤں چھوسوٹھڑ میں 20 سے زائد مور پُراسرار بیماری کا شکار ہوکر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں اس مرض کا شکار ہیں۔

علاقہ مکین اپنی مدد آپ تحت مور بچانے کی کوششیں کرنے لگے جبکہ محمکہ جنگلی حیات کی جانب سے مؤثر اقدامات نہ اٹھانے کی صورت میں مزید مور مرنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023کا شیڈول جاری

اس حوالے سے ڈپٹی کنویزٹر میر اعجاز ٹالپور کا کہنا تھا کہ جہاں پر بھی شکایات موصول ہوئیں ہماری ٹیمیں وہاں پہنچی ہیں اور بیمار موروں کو ویکسین بھی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں