شمالی وزیرستان:فائرنگ کا تبادلہ،پاک فوج کے 2 جوان شہید،2دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شمالی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔2 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی لوکیشن کو موثر طریقے سے ٹارگٹ کیا
دو دہشت گرد ہلاک، دو کو پکڑ لیا گیا۔دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے،یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی عمران اللہ اور سپاہی افضل خان بہادری سے لڑتے شہید ہو گئے،25 سالہ شہید سپاہی عمران اللہ کا تعلق باجوڑ سے ہے،21سالہ شہید سپاہی کا تعلق اپر دیر سے ہے۔
ضرور پڑھیں :حیدرآباد: پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو گرفتار
گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان بھر میں بالعموم اور خیبر پختونخوا اور اس میں ضم کئے گئے قبائلی علاقوں میں بالخصوص دہشت گردی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔چند ہفتوں پیشتر پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران خودکش دھماکے سے 112 افراد شہید ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان اور اس سے ملحقہ اضلاع میں بھی پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے بڑھ گئے ہیں۔