پیوٹن اپنے قریبی ساتھی کے ہاتھوں ہی قتل ہوں گے، یوکرینی صدر کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ایک دن ان کے قریبی ساتھی ہی قتل کر یں گے۔
یہ دعویٰ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے ایک دستاویزی فلم میں بات کرتے ہوئے کیا۔
ائیر نامی دستاویزی فلم کو یوکرین پر روسی حملے کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔
دستاویزی فلم میں بات کرتے ہوئے ولودومیر زیلینسکی نے کہا کہ روسی صدر کی قیادت کی کمزوری کا دور جلد آئے گا جس کے بعد ولادیمیر پیوٹن کے قریبی ساتھی ان کے خلاف اقدام کریں گے۔
یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ 'یقیناً وہ لمحہ آئے گا جب پیوٹن حکومت کی کمزوری کے اثرات روس کے اندر محسوس کیے جائیں گے اور پھر شکاری ہی شکاری کو شکار کریں گے۔ یہ شکاری ایک قاتل کو مارنے کی وجہ دریافت کریں گے۔ مگر ایسا کب ہوگا، میں نہیں جانتا'۔
یہ بھی پڑھیے: بہتر مستقبل کی خواہش ،28 پاکستانیوں سمیت 58 افراد جاں بحق ، افسوسناک خبر سامنےآ گئی
یوکرینی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کے اندرونی حلقے میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق میدان جنگ سے فوجیوں کی شکایات اور رونے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد روسی صدر کے قریبی ساتھیوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر نے 26 فروری کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جزیرہ نما کریمیا کا کنٹرول یوکرین کو واپس ملنا جنگ کے اختتام کا حصہ ہوگا۔