سوڈان میں 40 لاکھ سے زائد بچے اور خواتین غذائی قلت کا شکار ہیں، اقوام متحدہ

Feb 27, 2023 | 17:09:PM
سوڈان میں 40 لاکھ سے زائد بچے اور خواتین غذائی قلت کا شکار ہیں، اقوام متحدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نےکہا ہے کہ سوڈان میں تقریباً 40 لاکھ بچے اور خواتین شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے کہا کہ 2023ء میں 5 سال سے کم عمر کے 40 لاکھ بچوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو زندگی بچانے والی غذائی خدمات کی ضرورت ہے جن میں سے 6 لاکھ 11 ہزار کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیوٹن اپنے قریبی ساتھی کے ہاتھوں ہی قتل ہوں گے، یوکرینی صدر کا دعویٰ

او سی ایچ اے نے کہا کہ کہ غذائی قلت کی صورتحال متعدد عوامل کی وجہ سے بڑھ جاتی ہے جس میں ناکافی خوراک، بیماری کا زیادہ پھیلاؤ، ناکافی دیکھ بھال اور کھانا کھلانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ صحت، پانی، صفائی اور حفظان صحت کی خدمات شامل ہیں ۔

ادارے نے کہا کہ گزشتہ سال بگڑتی ہوئی معیشت، مہنگائی اور نقل مکانی نے غذائی صورتحال کو مزید خراب کیا جو رواں سال بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

اقوام متحدہ کے پہلے تخمینہ کے مطابق سوڈان کی ایک تہائی آبادی (تقریباً 15.5 ملین افراد) کو رواں سال انسانی امداد کی ضرورت ہے جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ 12.5 ملین ضرورت مند افراد کو امداد فراہم کرے گا۔