ترکیہ: زلزلہ متاثرین بچوں کیلئے فٹبال گراؤنڈ میں کھلونوں کی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ترکیہ میں آنے والے بڑے زلزلوں کے بعد استنبول فٹبال پاور ہاؤس نے ایک مہم شروع کی جس میں میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کو زلزلہ متاثرین بچوں کیلئے کھلونے لانے کی درخواست کی گئی تھی۔
فٹبال میچ کے دوران شائقین نے زلزلے سے متاثرہ بچوں کیلئے ہزاروں کھلونے گراونڈ میں ڈال دیے جس کی ویڈیو ترک میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے زلزلے سے متاثرہ بچوں کیلئے کھلونے دیے جنہیں جمع کرنے کے بعد زلزلہ زدگان بچوں کو بھیجا جائے گا۔
استنبول میں فٹ بال میچ کے دوران شائقین نے زلزلہ سے متاثرہ بچوں کے لئے ہزاروں کھلونے گراؤنڈ میں ڈال دیئے، انتظامیہ نے شائقین سے بچوں کے لئے گفٹس لانے کی درخواست کی تھی، ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے زلزلہ سے متاثرہ بچوں کے لئے کھلونے جمع کئے، اب یہ کھلونے بچوں کو بھیجے جائیں گے pic.twitter.com/zmYqWAqGqv
— ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) February 27, 2023
فٹبال میچ کچھ منٹس کیلئے روکا گیا اور اس وقفے میں شائقین نے لائے گئے تحفے گرانڈ میں پھینکے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 کی شدت کے زلزلے میں 50 ہزار سے زیادہ افراد جان سے گئے جبکہ لاکھوں زخمی اور دیگر افراد بے گھر ہوئے تھے۔