(24 نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونا 1 لاکھ 94 ہزار ایک سو روپے پر برقرار رہا ،دس گرام سونا بھی 1 لاکھ 66 ہزار 409 روپے پر برقرار رہا،ایک تولہ چاندی کی قیمت 2080 روپے پر برقرار رہی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر اضافے سے 1812 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات از خود نوٹس: 4 ججز نے اختلافی نوٹ میں کیا لکھا ؟