سپیکر قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی رہنماﺅں کی ملاقات، استعفوں کی منظوری کا اقدام واپس لینے کی استدعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک عامر ڈوگر کی سربراہی میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے سپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات کی،ملاقات میں پی ٹی آئی کے سابق ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر بات چیت ہوئی، پی ٹی آئی کے وفد نے استعفوں کی منظوری کے اقدام کو واپس لینے کی استدعاکردی، ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی بھی شریک ہوئے۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ قانون و آئین اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت استعفے منظور کر چکا ہوں،میں نے بار بار خطوط ارسال کئے اس کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی ممبر حاضر نہیں ہوا،راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ اسد قیصر اور عامر ڈوگر کی سربراہی میں آنے والے وفد کے بعد استعفے قبول کرنے کا پراسس شروع کر دیا تھا،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں آنے والے وفد نے استعفے منظور کرنے کی استدعا کی تھی،میں آئین، قانون اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کا پابند ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف رہنماؤں کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
— 24 News HD (@24NewsHD) February 27, 2023
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے قومی اسمبلی واپسی کے لئے اسپیکر سے درخواست کی
استعفے منظور ہو چکے اب قومی اسمبلی میں واپسی ممکن نہیں اسپیکر قومی اسمبلی کا جواب ذرائع pic.twitter.com/lpaGQJBKQ3
یہ بھی پڑھیں: کیا اگر کرفیو لگے یا سیلاب وغیرہ آجائے تو انتخابات کی تاریخ بڑھ سکتی ہے؟ سپریم کورٹ کا بیرسٹر علی ظفر سے استفسار