(24 نیوز )’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹر محمد آصف کا کہنا تھا کہا آج کا مقابلہ مزےدار ہوگا، بڑا سکور دیکھنے کو ملے گا۔ دونوں ٹیمز کی بیٹنگ بہت اچھی ہے لیکن تھوڑا سا فائدہ لاہور کو زیادہ ہےکے ان کی بالنگ لائن بہت مضبوط ہےاور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ بھی ہے۔غلطیوں کا موقع نہیں ہے، جس نے جہاں غلطی کی اس کو سزا دی جائے گی.
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ آج اس ٹورنامنٹ کی سب سے اچھی ٹیمیں کھیلیں گی، آج کا میچ اچھے بڑے سکور والا میچ ہوگا۔
شاہین نے کل جس طرح بالنگ کی، وہ بہت کمال تھا۔ جس طرح اس کو سوئنگ ملی اور اس نے اہم بلے بازوں کو آوٹ کیا، 5 وکٹس لیں، قابل تعریف ہے۔
سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمز بہت بیلنس ہیں۔ لاہور کی بالنگ بہت مضبوط ہے۔اور پچھلے 5 میں سے 4 میچ لاہور جیتا ہے اور ہوم گراونڈ ہے تو فائدہ لاہور کو زیادہ ہے۔ شاہین شاہ کو کریڈٹ جاتا ہے جس طرح اس نے بالنگ کی اور میچ جتوایا، شاداب ابھی تک آوٹ آف فارم نظر آرہے ہیں، آج اگر وہ بھی چل جاتے تو مقابلہ بہت سخت ہونے والا ہے۔
سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہا آج کا مقابلہ مزےدار ہوگا، بڑا سکور دیکھنے کو ملے گا۔ دونوں ٹیمز کی بیٹنگ بہت اچھی ہے لیکن تھوڑا سا فائدہ لاہور کو زیادہ ہےکے ان کی بالنگ لائن بہت مضبوط ہےاور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ بھی ہے۔غلطیوں کا موقع نہیں ہے، جس نے جہاں غلطی کی اس کو سزا دی جائے گی.