ڈالر کا ریٹ گر گیا،یورو ، پاؤنڈ ،امارتی درہم، ریال بھی سستے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 268 روپے سے کم ہوکر 265 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 5 روپے سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 280 روپے سے گرکر 275 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 4 روپے سستاہوکر 314 روپے کا ہوگیا،امارتی درہم 50 پیسے سستا ہوکر 74.70 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 70 پیسے کمی کے بعد 70 روپے پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق ملکی برآمدات کی مد میں ڈالر مصول ہونے کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان پایا جا رہا ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں مزید تنزلی کا رجحان رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت میں استحکام ، عالمی مارکیٹ میں اضافہ
خیال رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔