ٹی از فنٹاسٹک سرپرائز ڈے کو 5 سال مکمل، ملک کیخلاف جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے

Feb 27, 2024 | 00:51:AM

(ویب ڈیسک) پاکستان کا شمار چائے پیدا کرنے والے ممالک میں نہیں ہوتا لیکن ستائیس فروری دوہزار انیس کو پاکستان کی چائے دنیا بھر میں موضوع بحث بنی رہی کیونکہ ٹی واز فنٹاسٹک۔

ستائیس فروری کو ٹی از فنٹاسٹک سرپرائز ڈے کو پانچ سال مکمل ہوگئے۔ اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور مختصر فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی طیارے کو مار گرایا۔ جوابی کارروائی کے دوران پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کو زندہ گرفتار کیا گیا۔

پاک فضائیہ نے اپنے اس آپریشن کو ’آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ‘ کا نام دیا۔ زیرِ حراست ابھی نندن پاکستان ملٹری کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری اور پاک فوج کے جوانوں کی میزبانی کا معترف ہوا۔ پاکستان کی حراست میں ابھی نندن کی چائے کے ساتھ وائرل وڈیو میں بھارتی پائلٹ نے پاکستانی چائے کی تعریف کی۔ 

سوشل میڈیا پر ٹی از فنٹاسٹک کا ہیش ٹیگ چھتیس گھنٹے زیرِ گردش رہا۔ پانچ سال بعد بھی ابھی نندن کی چائے کے پاکستان میں چرچے برقرار ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایک کپ چائے کیلئے بھارت کو اپنے طیارے کی قیمت ادا کرنی پڑی تھی۔

مزیدخبریں